13 جولائی، 2016، 3:22 PM

افغانستان میں وہابی دہشت گرد دوبارہ منظم ہورہے ہیں

افغانستان میں وہابی دہشت گرد دوبارہ منظم ہورہے ہیں

بلوم برگ نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ افغانستان میں وہابی دہشت گرد دوبارہ منظم ہورہے ہیں جس کی وجہ سے امریکہ نے افغانستان میں 8500 فوجی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بلوم برگ نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ افغانستان میں وہابی دہشت گرد دوبارہ منظم ہورہے ہیں جس کی وجہ سے امریکہ نے افغانستان میں 8500 فوجی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق افغانستان انتشارکا شکار اوردوبارہ مغرب کے خلاف حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والے دہشت گرد گروپوں کی آماجگاہ بن رہاہے، جس کے پیش نظر امریکہ کو افغانستان میں اپنی فورسز کو رکھناہوگا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صدر اوبامانے پہلے افغانستان میں جنگ کوایک ذمے دارانہ اختتام تک پہنچانے کا اعلان کیا اور4300 فوجیوں کے انخلا کا فیصلہ منسوخ کرتے ہوئے افغانستان میں 8500 فوجی رکھنے کا فیصلہ کیا۔

News ID 1865466

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha